ظالم حکومت کیخلاف تاریخ کا بڑا مارچ کریں گے:کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ تسلیم نہیں کرتی۔ظالم حکومت کےخلاف پیپلز پارٹی ملکی تاریخ کا بڑا مارچ کرنے جارہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا کہ ضمنی الیکشن، سینٹ اور چیئرمین سینٹ کے الیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 49 ووٹ ملے یہ دھاندلی نہیں ڈاکہ ہے، جعلی خواب دکھانے والے اور انقلاب لانے والے بےنقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انہوں نے خود بنایا تھا، کیا الیکشن کمیشن عمران خان کی مرضی کے فیصلے کرتا؟ آپ الیکشن کمیشن سے استعفا مانگتے ہیں، اب عمران خان کے استعفے کا وقت ہے۔ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمارے لئے زندگیاں اہم ہیں لیکن ملک اس سے زیادہ اہم ہے۔