(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ریڈ ڈریس میں انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے اور انہوں نے اپنے فوٹوشوٹ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ، جس میں ان کا ریڈ لک موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اداکارہ کا تازہ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں ضرور چھائی رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں پریانکا اپنی کتاب’ ان فنیشڈ‘ کو لے کر ہر طرف چھائی ہوئی تھیں ۔ وہ اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ہی اپنے خوبصورت انداز کی وجہ سے بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔
دراصل پریانکا چوپڑا نے ریڈ ڈریس کا پہناوہ اپنے شوہر نک جونس کے میوزک البم کی تشہیر کیلئے اختیار کیا ہے.پریانکا چوپڑا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر نک کیلئے خاص پیغام بھی لکھا ہے ۔ ان تصویروں میں پریانکا چوپڑا آل ریڈ لک میں نظر آرہی ہیں ۔ سرخ لباس کے ساتھ ہی انہوں نے لال جوتے بھی پہن رکھے ہیں اور اسٹاکنس بھی اپنی ڈریس کے ساتھ میچ کرتی ہوئی پہنی ہے ۔پریانکاکا یہ لک کافی گلیمرس اور اسٹائلش لگ رہا ہے ، جس پر ان کے پرستار کافی کمنٹس کررہے ہیں ۔