(24 نیوز)عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب اتحادی فوج نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بلیسٹک میزائل فائر کئے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترک المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کی روک تھام اور سعودی شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔