اسلام آباداجلاس:پی ڈی ایم قیادت نے مشاورت شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت مخالف مشن، پی ڈی ایم قیادت اسلام آباد میں سرجوڑ کر بیٹھ گئی جس میں لانگ مارچ، استعفوں کی تجویز اور اہم فیصلوں پر مشاورت ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں بلاول بھٹو، مریم نواز، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاور ت کی جائے گی۔ چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین سینٹ الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں رپورٹ پیش کرینگی۔ ذرائع کے مطابق 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ڈپٹی چئیرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔
پی ڈی ایم اجلاس سے قبل نواز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے، ہم پر بھاری ذمہ داری ہے، عوام کو مایوس نہیں کرنا۔ ن لیگ قائد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کیلئے اتفاق رائے سے فیصلے چاہتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو لچک دکھانا ہوگی، استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا مؤقف سنا جائے، عوام پی ڈی ایم کو مسائل سے نجات دہندہ کی طرح دیکھ رہے ہیں، اندرونی اختلافات، مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم کا اتحاد ناگزیر ہے۔