کسانوں کی بددعائیں۔۔ بی جی پی کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف ہونیوالے کسانوں کے احتجاج نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متعدد کسان رہنما مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے۔کسان رہنماؤں نے کہا ہے کہ بی جے پی نے کسانوں کے خلاف قانون سازی کی ہے لہذا انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔دوسری جانب ہریانہ میں کاشتکار خواتین نے بی جے پی لیڈروں کے اجلاس کا گھیراؤ کر لیا، جس کے بعد بی جے پی لیڈروں کو پچھلے گیٹ سے سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا۔کسانوں نے ٹکری بارڈ پر پارک اور حویلیاں بنانا شروع کر دیںہیں ۔ ادھر زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بھی اٹھا دیا گیاہے۔