ملیر ایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرکے 20گوٹھوں کو بچا لیا گیا

Mar 16, 2021 | 13:54:PM
ملیر ایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرکے 20گوٹھوں کو بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والے سب سے بڑے منصوبے ملیرایکسپریس وے کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے پی ایس 88 کے 20 سے زائد گوٹھوں کو بچا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نئے روٹ میں اب قائد آباد پل کے بعد ایکسپریس وے کو موڑدیا جائے گا جس سے لوگوں کے گھروں اور زرعی زمینوں کا نقصان بہت کم ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے روٹ میں زیادہ تر زمینیں سرکار کی ملکیت ہیں۔

ملیر ایکسپریس وے کے نئے روٹ میں جام کنڈا کے پاس پاس واقع گوٹھ گلشن مریم متاثر ہوگا جب کہ نئے ڈیزائن کی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی ذرائع کے مطابق این ای ڈی اور نیسپاک ڈیزائن تبدیلی کی ٹیکنیکل رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد دسمبر 2020 میں بلاول بھٹو زرداری نے رکھا تھا۔ 27 ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جانے والےملیر ایکسپریس وے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت نے تین سال کا وقت رکھا ہے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: