لاہور کی سڑکوں پر شیر کاراج،شہری خوف میں مبتلا

Mar 16, 2021 | 14:19:PM

Read more!

(24نیوز)عوام جائیں تو کہاں جائیں ؟محکمہ وائلڈ لائف کی لا علمی،لاہور کا امیرزادہ شیر کو سڑک پر لے آیا،  شیر کو دیکھ کر شہری  خوف میں مبتلا ہو گئے.

 ذرائع کے مطابق  لاہور کے علاقے گلبرگ کا رہائشی  سٹرکوں پر اپنی گاڑی میں خطرناک شیر کو لے کر گھومتا رہا، خطرناک شیر کو دیکھ کر شہری بھی خوف کا شکار ہوگئے ، شیر کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اس طرح شیر لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شیر کنٹرول سے باہر ہوجائے تو اسے کون پکڑے گا۔ گلبرگ کے شہری کا کہنا ہے یہ میرا پالتو شیر’’سانبھا‘‘ ہے جو کسی پر حملہ نہیں کرتا۔

مزیدخبریں