عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بھی بری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات کلری تھانے میں درج تھے، ملزم کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں تین ملزم پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
وکیلنے کہا کہ بری ہونے والے دیگر تین ملزموں میں طارق سیاپا، سعید پٹھان اور عمر کچھی شامل ہیں جیکہ عمر کچھی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ملزموں کے خلاف مقدمات 2009 ء اور 2007 ء میں درج کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ عذیر بلوچ کو 60 سے زائد مقدمات میں سے 11 مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔