پاکستان کا پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر  اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

Mar 16, 2021 | 15:38:PM

(24 نیوز) پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر  کے نئی دلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاک بھارت سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت آبی مذاکرات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں اور 23مارچ کو پاک بھارت آبی وفود میز پر بیٹھیں گے، کامیاب سفارتی پیش رفت کے بعد پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا نئی دلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، دو روزہ اجلاس کا انعقاد 23اور24مارچ کو بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہو گا۔انڈس واٹرکمشنرسید محمد مہرعلی شاہ اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا یہ 116واں اجلاس ہو گا جو کہ دو برس کے التواء کے بعد ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ  پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر  کا اجلاس دو سال پہلے لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ عالمی وبا کورونا ، پاک بھارت تناؤ  اور دیگر عوامل کی وجہ سے دو برس اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں