کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم پر کڑی تنقید

Mar 16, 2021 | 17:33:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا،پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، ان کو اپنا شوق پورا کرنے دیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم پر کڑی تنقید۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں۔ ان کے فیصلے بیوقوفانہ ہیں۔
 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں اپنی چوری بچانے کے لیے ہے۔ مہنگائی سمیت عوامی مسائل کا ادراک ہے ۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

مزیدخبریں