(24نیوز) ایپکا ملازمین کے صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے مذا کرا ت کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق راجہ بشارت نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ان کا کہنا تھا کہ دو روز میں محکمہ فنانس سے تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری لے کر ملازمین کو آگاہ کریں گے۔راجہ بشارت سے مذاکرات کی کامیابی پر ایپکا ملازمین نے احتجاج ختم کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلی ہاوس کے باہر ایپکا ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی دھرنا کیا۔ دوران احتجاج چند منٹ کیلئے روڈ بھی بلاک کی ۔
راجہ بشارت سے ایپکا ملازمین کے مذا کرا ت کامیاب،دھرنا ختم
Mar 16, 2021 | 17:38:PM