(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تا زہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کورونا سے اموات میں کمی وا قع ہو ئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8878 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مزید 241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ صوبہ میں7 اموات رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4468 ہوچکی ہے ۔آج مزید 184 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253041 ہوچکی ہے۔ 254 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
سندھ میں کورونا سے اموا ت میں کمی ہوئی،وزیر اعلیٰ مراد علی شا ہ کی بریفنگ
Mar 16, 2021 | 17:56:PM