بھارت کا مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں غائب،انتظامیہ الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کا مسافر طیارہ لاہور کی فضائی حدود میں داخل ، طیارے کا فلائیٹ ٹرانسپانڈر بند نے کے باعث طیارہ ریڈار کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز 1191 نے امرتسر سے دبئی کیلئے پرواز بھری طیارہ 4 بجے اڑا، 15 منٹ بعد لاہور کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ۔بھارتی مسافر طیارے کا فلائیٹ ٹرانسپانڈر رحیم یار خان کے قریب پہنچ کر دوبارہ اسٹارٹ ہوا بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس بوئنگ 737 طیارے کا استعمال کر رہی ہے ۔
بھارتی مسافر طیارہ ریڈار سے غائب ہونے پر لاہور ریڈار کا طیارے سے ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ،آپ کا فلائیٹ ٹرانسپانڈر بند ہے، لوکیشن نہیں آ رہی جس پر طیارے کے پائلٹ نے بتایا کہ ریڈار تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوا ہے، دوبارہ اسٹارٹ کر رہے ہیں۔
فلائیٹ ٹرانسپانڈر دوبارہ اسٹارٹ ہونے تک ریڈار اور کپتان مسلسل ہاٹ لائن پر رہے۔ فلائیٹ ٹرانسپانڈر دوران پرواز کسی بھی جہاز کی لوکیشن اور اونچائی ظاھر کرتا ہے۔