زرداری صاحب آپ کی باتوں سے بہت دکھ پہنچا،مریم نواز

Mar 16, 2021 | 18:41:PM

 (24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آصف علی زرداری کے خطاب کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے آپ نے جو باتیں کیں مجھے دکھ ہوا ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے والد نے میرے سامنے نیب کی 150 پیشیاں پاکستان میں بھگتی ہیں، مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ میاں صاحب میری والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور مقدمات کا سامنا کیا ۔ کیسز کی جو حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہامیں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، خود کو آپ کی بیٹی جیسی سمجھتی ہوں اس لئے آپ سے گلہ کرنا اپنا حق سمجھا۔انہوں نے کہاجیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ والد کو جیل میں دو بار ہارٹ اٹیک ہوا، عمران نیازی نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کر رہا ہے اس لئے میاں صاحب کو نیب جیل میں جان کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں