نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کردیں گے:شیخ رشید

Mar 16, 2021 | 19:03:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے استعفوں اور اپنی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے 3دن پہلے ہی نوازشریف کو آگا ہ کردیا تھا، ہم انتظارکرینگے پی ڈی ایم کیا فیصلہ کرتی ہے پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد حکومت فیصلہ کریگی ۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں آصف زرداری اور مریم نواز کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کسی صورت پاکستان نہیں آئیں گے، نواز شریف صرف پاکستان میں بیمار ہوتے ہیں، لندن میں نواز شریف ایک دن بھی اسپتال نہیں رہے لیکن نواز شریف اگر پاکستان آناچاہیں تو ہم ایمرجنسی پاسپورٹ ایشو کردینگے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پی ڈی ایم کو سخت سزاکا سامناکرناہوگا، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم کو فیصلہ بدلنا چاہیے ۔

مزیدخبریں