سرکاری ونجی یونیورسٹیز میں امتحانات کب ہونگے، اعلان ہو گیا

Mar 16, 2021 | 19:23:PM

(24 نیوز) سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران امتحانات کے انعقاد کیلئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں ،کالجوں کو دوران چھٹیاں امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کالجوں کو امتحانات کی اجازت دی،یونیورسٹیوں کو 28 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت دی گئی،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
 ایچ ای ڈی حکام کا کہناتھا کہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی ذمہ داری وائس چانسلرز پر عائد ہوگی۔محکمہ نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ امتحانی شیڈول کے مطابق یونیورسٹییز اور کالجز کو امتحان لینے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب لاہور میں جمعہ تک سکولوں میں سہ ماہی اور انٹری امتحانات لینے کی اجازت مل چکی ہے، مختلف سکولوں میں ایس او پیز کے تحت پیپر لئے جارہے ہیں، بعض سکولوں میں ایک روز میں دو پیپر بھی رکھ دیئے گئے۔تعلیمی اداروں کو جمعہ تک سہ ماہی اور انٹری امتحانات لینے کی اجازت ملنے پر آج مختلف سکولوں میں ایس او پیز کے تحت پیپر لئے جارہے ہیں۔
 پنجاب کے 8 اضلاع میں امتحانات لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحانات کی اجازت ملنے پر سکول انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ پیپرز کی اجازت نہ ملتی تو بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعہ تک تمام سکولز پیپرز مکمل کرلیں کیونکہ جمعہ کے بعد کسی کو امتحان لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ میٹرک کے امتحانات 4 مئی، انٹرمیڈ یٹ کے 12 جون سے شروع ہونگے،،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے باقاعدہ اعلان کردیا، میٹرک کے نتائج 31 اگست اور انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ 

مزیدخبریں