شبلی فراز وفاقی وزیرکا عہدہ سنبھالنے کے لیے دوبارہ حلف اٹھائیں گے

Mar 16, 2021 | 19:31:PM

(24نیوز)شبلی فراز وفاقی وزیرکا عہدہ سنبھالنے کے لیے دوبارہ حلف اٹھائیں گے، اسی لیے وہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے جس پر بطور وفاقی وزیر دوبارہ حلف اٹھائیں گے اور ان کا بطور وفاقی وزیر  آج یا کل نوٹیفیکیشن متوقع ہے۔
خیال رہے کہ شبلی فراز 11 مارچ کو مدت ختم ہونے پر سینٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اس طرح بطور سینیٹر ریٹائر ہونے کے بعد ان کا وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ غیر فعال ہوگیا تھا۔ تاہم اس سے قبل وہ 3 مارچ کو سینٹ کے الیکشن میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور 12 مارچ کو انہوں نے دوسری بار سینیٹر کا حلف اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں