غریب عوام کیلئے اچھی خبر، 7.8 ارب کا رمضان پیکج منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 7.8 ارب روپے کا رمضان پیکج منظور کرلیا، مختلف 19 آئٹمز پر سبسڈی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی سالانہ سیل 10 ارب سے بڑھ کر 100 ارب سالانہ ہوگئی، ربیع کے سیزن میں کسانوں کی جانب سے یوریا کی دس سال میں سب سے زیادہ مقدار استعمال کی گئی۔ یوریا کے دو نجی پلانٹس لگانے کے حوالے سے منظوری دی گئی، جولائی سے لیکر جنوری تک 7.8 فیصد گروتھ دیکھنے میں آئی، اس وقت انڈسٹری اچھے نمبرز میں جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ قانون کی خلاف وزریاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اس حوالے سے تمام دستیاب احتساب کے آلات کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عون عباس بپی کا بطور بیت المال سربراہ استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام فیڈرل سیکرٹریز کو مہینہ میں ایک بار بلوچستان دورے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی اداروں کی پیشن گوئیوں سے بھی بہتر گروتھ کی امید نظر آرہی ہے۔ صوبے سہولت اور رمضان بازاروں کے زریعے رمضان میں انتظامات لازمی کریں۔ سندھ سے آنے والے اعدادو شمار کے مطابق وہاں آٹا مہنگا مِل رہا ہے۔ معیشت صحیح ر±خ میں جارہی ہے۔ ڈالر بھی پیچھے کی طرف آیا ہے، ایکسپورٹرز کے اندر ہم بڑھتی دلچسپی دیکھ رہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ رمضان پیکج کی جانب سے آج 7.8 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد سفید پوش طبقے کو رمضان میں بڑھنے والی مہنگائی کے بوجھ سے بچانا ہے۔ وزیراعظم کا سارا وقت مہنگائی کو نیچے لانے میں صرف ہوتا ہے۔ قرضوں کے اس بوجھ سے نمٹنا اتنا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز جو تباہ شدہ ادارہ تھا اس سال وہ خسارے سے باہر آجائے گا ۔کابینہ نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دنیا کے مقابلے میں ہماری معیشت اور جانی نقصان کم رہا ،جب پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہم نے اس سے ایک ماہ پہلے ہی اقدامات کردئیے تھے۔ اس لہر کا سامنا بھی پہلی دو لہروں کی طرح بنائی گئی پالیسی سے قابو پالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری تحریک دو ستونوں احتساب اور شفاف انتخابات پر کھڑی ہے۔ شفاف انتخابات کیلئے وزیراعظم کی خاص توجہ دی گئی، ای وی ایم مشین کے حوالے سے کابینہ کو ہر ہفتے بتایا جائے گا۔