(24نیوز)کے پی کے سے تعلق رکھنے والی دلہن نے روایات کو توڑتے ہوئے اپنے شوہر سے حق مہر میں ایک لاکھ روپے کی کتابیں مانگ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرمردان کی نائلہ شمال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں مانگی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کتابیں مانگنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، مہنگائی کی وجہ سے ہم یہ چیزیں افورڈ نہیں کر سکتے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ان غلط رسومات کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ معاشرے میں ان غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روز بروز ایک عذاب بنتی جا رہی ہے۔ کتابیں اس لیے مانگیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کرتے تو ہم عام لوگوں سے اس کی قدر کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔ نائلہ شمال کا مزید کہنا تھا کہ میرے اس حق مہر مانگنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں خود کتابوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم دوسروں کو بھی ہماری نصیحت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔
دلہن کا حق مہر میں ایسی چیز کا مطالبہ کہ جا ن کر سب کو جھٹکا لگ گیا
Mar 16, 2021 | 20:47:PM