(24نیوز)راولپنڈی میں موجود اڈیالہ جیل میں بڑے پیمانے پر جوا کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اڈیالہ جیل میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں جوا کھیلنے اور اس کے سبب جھگڑے کا انکشاف کیا گیا ہے، جیل میں مسلسل جوا کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں 13 فروری کو گجر گروپ اور عمران گروپ میں جوئے پر جھگڑا ہوا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جیل حکام رشوت لے کر قیدیوں کو ایک سے دوسری بیرک میں مختصر قیام کے لئے بھیجتے ہیں۔