(24نیوز)صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد وزیر تعلیم شہرام ترکئی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتا یا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ملازت 63 سال کی بجائے 60 سال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو رمضان پیکج کے لیے ہدایات دی گئی ہیں جبکہ اجلاس میں تعلیم، صحت، سیاحت اور روزگار کے معاملات زیرغور رہے۔وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہو، وہاں سکول بند ہوں گے۔ سکولوں کی بندش کا فیصلہ ٹاسک فورس اجلاس میں ہوا۔ اساتذہ بھرتی کے لیے ہونیوالا این ٹی ایس ٹیسٹ منسوخ کر دیا ہے۔ ہر ضلع میں الگ الگ ٹیسٹ ہوں گا۔ پنشن کے رولز کے لیے کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ صوبائی حکومت کوئی بھی پنشن ختم نہیں کر رہی۔ پنشن کو بہتر اور ضروری اصلاحات کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔صوبے میں جن کو بھی پہلے سے پنشن مل رہی ہے، وہ جاری رہے گی۔
سرکاری ملازمین کی مدت ملازت 63 کی بجائے 60 سال کرنے کی منظوری
Mar 16, 2021 | 21:02:PM