مولانا فضل الرحمان نے مریم اور شیری رحمان کو ڈانٹ دیا

Mar 16, 2021 | 21:11:PM

(24 نیوز)پی ڈی ایم اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شیری رحمان اور مریم اورنگزیب کوموبائل استعمال کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان کو موبائل استعمال کرنے سے منع کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران کی گئی گفتگو امانت ہوتی ہے۔
اس موقع پر اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی یاد دلایا کہ مولانا صاحب پی ڈی ایم اجلاس کے دوران ہونیوالی ساری گفتگو ٹی وی چینلز پر چل رہی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں آصف زرداری کے خطاب نے ماحول کو گرما دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں