تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماسک اور سینیٹائزر کی عدم فراہمی کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانا مشکل ہو گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق کووڈ 19 کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ ایک سال بند رہنے کے بعد مکمل طور پر کھل گئے۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔، نجی سکولوں میں انتظامیہ اور والدین طلباء کو تمام تر ایس او پیز پر عمل کروا رہے ہیں، اس کے برعکس اگر سرکاری تعلیمی اداروں پر نظر دوڑائی جائے تو طلباءکے پاس کچھ نہیں۔
سرکاری سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا تو دور کی بات حکومتی سطع پر ان سکولوں میں ماسک، ہینڈ سینیسٹائزر اور گلوز تک فرائم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بچوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا کافی مشکل ہے۔