زرداری نے ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کش ہو کر سمجھداری کا ثبوت دیا، شہزاد اکبر

Mar 16, 2021 | 22:40:PM
زرداری نے ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کش ہو کر سمجھداری کا ثبوت دیا، شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کش ہو کر سمجھ داری کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ  پی پی پی نظام میں سٹیک ہولڈر ہے جبکہ مولانا اور نواز شریف آوٹ سائیڈرز، یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے!
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا،میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ، انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں جنگ کے لئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے، میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں،آپ کی موجودگی ضروری ہے،ایسے فیصلے نہ کئے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا ہے۔