اسلام آباد میں چیمبرز مسمار کرنیکا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ بار کا وکلا ءکنونشن بلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹر نے کہا ہے کہ27 مارچ کو وکلا ءکنونشن میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود بٹر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں وکلاءکے چیمبرز مسمار کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ،گرین بیلٹ پر صرف وکلاءکے چیمبرز نہیں بلکہ عدالتیں بھی قائم ہیں، ،چیمبرز گرانے سے پہلے وکلاءکے لئے مناسب بندوبست کیا جانا چاہیے تھا۔
ہائیکورٹ بار میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ27 مارچ کو منعقدہ وکلا کنونشن میں لاہور بار اور پنجاب بار سمیت صوبے بھر سے وکلا ءکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،کنونشن میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت ہے۔
وکلاءکا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ تحفظ کی علامت ہے ،کسی بھی سیاسی جماعت کو ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے۔ کنونشن میں ججز کی تعیناتیوں، اسلام آباد چیمبرز اور سی پی سی میں ترمیم کو زیر غور لایا جائے گا ۔ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی سنگین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے، ،ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 60 ہونی چاہیے لیکن اس وقت 38 ججزکام کر رہے ہیں،ججز کی کمی کے باعث سائلین کو بروقت انصاف کی برہمی میں تعطل آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبرز کو مسمار کرنا قا بل مذمت ہے ،گرین بیلٹ پر صرف چیمبرز نہیں بلکہ عدالتیں بھی قائم ہیں، چیمبرز گرانے سے پہلے مناسب بندوبست کرنا چاہیے تھا، وکلا کے لائسنس معطل کرنا قابل مذمت ہے ،نومنتخب صدر کا لائسنس معطل کر کے بار کی نمائندگی ختم کی گئی۔