(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں ۔
روس یوکرین کشیدگی کے بعد 3ہفتوں میں یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 99.91 فی بیرل ہو گئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ96.44ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی پبلک مقام پر عجیب و غریب حرکت۔ ویڈیووائرل
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسری شادی کرنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں
یاد رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 6.27ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا،لندن برینٹ آئل 5.84فیصد کمی سے 100.70 ڈالر فی بیرل تک گرگیا تھا۔امریکی خام تیل 6 ڈالر فی بیرل گرگیا ،امریکی خام تیل 5.87 فیصد سستا ہوکر 97 ڈالرڈالر فی بیرل تک گرگیا تھا۔