اگلی حکومت بننے میں کتنے دن باقی۔ مراد علی شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

Mar 16, 2022 | 12:43:PM
اگلی حکومت بننے میں کتنے دن باقی۔ مراد علی شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا
کیپشن: مراد علی شاہ فائلل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کااسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ہم ہرسیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے، اس سےبات اورکام کرنے کے لیے تیارہیں، ایم کیوایم مطالبات کا پیپربناکرآئی تھی، ایم کیو ایم کےمطالبات پربلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کسی بات سے اختلاف نہیں  بس کچھ چیزوں کی ’ورڈنگ‘ دیکھنا ہوگی۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر28 مارچ سےآگے نہیں جاسکتے،  حکومت کہہ رہی ہے ہمارے نمبرز پورے نہیں ، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں، 172 سے زیادہ لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

وزیراعلیٰ نے طنزیہ  کہا کہ گورنرہاؤس اور پرائم منسٹر ہاؤس میں جویونیورسٹیاں بن گئی ہیں انہیں بند نہ کریں، ان یونیورسٹیوں کے طالب علم اب اپنے آخری سال میں ہیں۔عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردیے ہیں اس  لیے ایک کروڑ لوگ توآئیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید تگڑا روپیہ کمزورہو گیا