اوباش نے راشن دلانے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقےشاہدرہ ٹاؤن میں اوباش نے راشن دلانے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں سردار نامی شخص 20 سالہ غریب لڑکی کو راشن دلانے کے بہانے لے گیا اور اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم سردار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل