حجا ب پر پابندی کیخلاف بھارت میں ہنگامے۔ دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت میں مسلمان خواتین کا حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج،بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں حجاب پر پابندی کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں ،جس کے بعد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ،دفعہ کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد لگائی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حجاب کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر کرناٹک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی اضلاع میں سکولوں کو بھی بند کرنے کے آرڈرز دئیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بڑا فیصلہ
واضح رہے گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی جُز نہیں، یونیفارم پر نافذ پابندیاں مناسب تھیں، طلبا اس پر اعتراض نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟