(ویب ڈیسک) بابر اعظم نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیرئیر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم کی سنچری اسکور کرنے پر انگلش کمپنی نے شائقین کرکٹ کو خاص تحفہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔
دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے بابراعظم کی سنچری سے قبل ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر بابر سنچری اسکور کرلیتے ہیں ہم شائقین کرکٹ کو ان کی ذاتی خصوصیات میں سے ایک Vapour 1.3 بلا دیں گے۔ٹوئٹ میں درج تھا کہ تحفہ صرف برطانیہ کے پتے پر ہی بھیجا جائے گا۔
بابر کی ٹوئٹ پر کمپنی نے گزشتہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا کہ بابر نے کردکھایابابر کی سنچری شاندار رہی۔
2020 میں خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نے سب سے بڑی کمپنی گرے نکولس سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد بابر اعظم اس کمپنی کا بلا، گلووز اور پیڈ استعمال کریں گے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیرئیر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو نہیں پتہ کون انکے ساتھ ہےاورکون نہیں۔پرویز الہی