تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی:عمران خان

Mar 16, 2022 | 15:40:PM
 تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی،عمران خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور اپوزیشن کو شکست دیں گے،مخالفین کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر اتحادیوں سے روابطہ اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دوبدو ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کیلئے ایک اور مشکل آ گئی۔الیکشن کمیشن کا کپتان کو نوٹس