(ویب ڈیسک)چین میں امیکرون ویرئنٹ نے دوبارہ اپنے پر پھیلانا شرو ع کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں امیکرون کی وبا کے پیش نظر بڑے شہر اور مختلف الیکٹرونک فیکٹریاں بند ، چین میں تیل کی قیمتوں میں آٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے،چین میں نئے کیسز کی تعداد دوگنی سے بڑھ کرتین ہزار 507 ہوگئی جب کہ ہانگ کانگ میں پیر کو 26 ہزار 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے بندرگاہوں پر اینٹی وائرس کنڑول کے نظام کو سخت کر دیا ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بعض آٹو اور الیکڑانکس فیکڑیوں کو بند کر دیا ہے جس سے تجارت میں مسائل کا خطرہ بڑھ گیا ہےچین کی کورونا وائرس سےمتعلق پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔چین میں کورونا سے منسلک یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی معیشت روس کی یوکرین کے خلاف جنگ ، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور صارفین کی کمزور مانگ کے دباؤ میں ہے۔
دنیا میں تیل کے سب سے بڑے خریدار چین میں کورونا پابندیوں سے 3 کروڑ افراد متاثر ہیں، جس وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ہانگ کانگ سے ملحق شین زین کے علاقے میں ٹیکنالوجی اور فنانس کے مراکز اور ایک آٹو سینٹر کے بند ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ میں اسٹاکس کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی گرگئیں ۔چین کے تجارتی مرکز اور سب سے بڑے شہرشنگھائی کے لیے بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
دوسرے بڑے ممالک کے مقابلے میں چین میں کرونا کیسز کی تعداد اب بھی کم ہے۔ لیکن حکام مکمل کنٹرول کی حکمت عملی اپنارہے ہیں۔اس لیے ہر متاثرہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے بڑےشہروں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
بندرگاہوں پر پورٹ آپریٹرز نے شپرز اور ملاحوں کے ساتھ بالمشافہ رابطے پر پابندی عائد کر دی ہے۔شنگھائی بندرگاہ کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے اپنے کاونٹرز بند کردیے ہیں اور دستاویزات کے لین دین کاکام آن لائن کردیا ہے۔ لیان یونگانک کی بندرگاہ نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ملاحوں کو جہاز چھوڑنے یا عملے کی تبدیلی کے لیے شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
2019 میں چین کے وسطی شہر ووہان میں اس وبائی مرض کا آغاز ہوا تھا اور اس پر قابو پانے کے لیےبیجنگ کی جانب سے فیکٹریوں، دکانوں اور دفاتر کو بند کرنے کے بعد صورت حال میں کافی بہتری آگئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: موٹاپا انسان کو کن کن امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔؟جانیے