ملک میں خانہ جنگی ہوئی توقیمت مولانا کو چکانا پڑیگی۔شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بپھڑے پڑے ہیں اور وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اب 25 مارچ کو آرہی ہے، 27 مارچ کے جلسے کو سکیورٹی دیں گے لیکن کسی کوعوام کے جان و مال سےکھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے زیادہ حیرت مولانا فضل الرحمان پر ہورہی ہے کیونکہ یہ سارے بھاگ جائیں گے آپ دھر لیے جائیں گے، فضل الرحمان جو زبان استعمال کررہے ہیں اس سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، مولانا ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے لیکن یہ نہ ہوکہ عدم اعتماد عدم استحکام کی طرف منتقل ہوجائے، اس لیے نہ ہم آپ کوچھیڑیں گے نہ آپ قانون کوچھیڑیں گے۔ کوئی جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا، سیاست اہم پیرائے میں داخل ہونے جارہی ہے، ہمارا کسی سے ذاتی کوئی مسئلہ نہیں۔سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیاسی بصیرت میں عمران خان کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مارچ سے عمران خان اورمضبوط ہوں گے جب کہ آپ چوکوں پرآذانیں دیں گے آپ کی دس سال تک کوئی نہیں سنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نے سکولوں پر بڑی پابندی لگا دی
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، پاکستان کو انٹرنیشنل تھریٹ ہیں، 20 مارچ سے پولیس اور رینجرز کو اختیارات دے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟