گھریلو ملازمہ  کا گھنائونا کام ۔عدالت نے کڑی سزا سنا دی

Mar 16, 2022 | 16:27:PM

 (ویب ڈیسک)کویت کے ایک شہری نے گھریلو ملازمہ کے گھناؤنے کام کی شکایت متعلقہ حکام کو دی اور ساتھ ہی ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ملازمہ نے اپنے کویتی مالکان سے انتقام یا بدلہ لینے کیلئے بہت ہی گندہ طریقہ اختیار کیا، جس کی عدالت نے کڑی سزا سنا دی۔کویتی شہری کو اس بات پر شک تھا کہ ان کی بھارتی ملازمہ کے کھانوں کے ذائقے میں نمایاں فرق آگیا ہے اور عجیب سی بو بھی آرہی ہے۔اس بات کی تصدیق کیلئے انہوں نے گھر کے کچن میں خفیہ کیمرہ نصب کیا اور خصوصاً کھانا پکانے کے دوران اس ملازمہ کی نگرانی کی۔

یہ دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کہ وہ ملازمہ کھانے پینے کی اشیاء کے اندر انتہائی غلاظت والا فضلہ ڈال رہی ہے، جسے وہ کافی عرصے سے کھا رہے تھے،ثبوت کے طور پر بنائی گئی ویڈیو جب اس کو دکھائی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کہ وہ مالکان سے انتقام لینے کیلیے یہ کام ایک سال سے جان بوجھ کر کررہی تھی۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ مالکان نے اسے گھر کی چھت پر بنے بیت الخلاء کے ساتھ بنے ہوئے کمرے میں رہنے کیلئے جگہ تھی جو اسے بالکل پسند نہیں تھی۔کیپیٹل گورنریٹ کے سیکیورٹی عہدیدار نے ناقابل تردید ثبوت اور ملزمہ کے اعتراف کے بعد اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کوہاٹ میں سلنڈر دھماکہ۔ 3 جاں بحق 5زخمی

 
 

مزیدخبریں