بلدیاتی الیکشن۔صرف بلے کو ووٹ دیں۔وزیر اعظم کی ہدایت

Mar 16, 2022 | 16:41:PM

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوات کے لوگوں سے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں، صرف ان لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو بلے کے نشان پر کھڑے ہیں اور جو بلے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ ان کو بیٹھ جانا چاہیے کیونکہ ہمیں یہ الیکشن جیتنا ہے۔
سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاجنونی ٹائیگرز نے جس طرں میرا استقبال کیا اس شانداراستقبال پر ان کاشکریہ اداکرتاہوں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین چوہوں نواز شریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کے کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاو¿ں گا ۔
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر صبح میں نے اٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا میں اور میری ٹیم، پاکستان کا دفتر خارجہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اقوام متحدہ میں ہمارا سفیر منیراکرم تین سال سے کوشش کر رہے تھے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان 30 سال سے ہر حکومت میں شامل رہے اور دین کے نام پر سیاست کی، لیکن کبھی اسلام و فوبیا کے خلاف ایک لفظ نہیں نکالا، فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف سڑکوں پر نکالتے ہیں، مجھے یہودی کہتے ہیں، شرم آنی چاہئے جسے یہودی کہتے ہو، اس نے وہ کام کیا جو آپ 30 سال میں نہ کرسکے۔
عمران خان نے کہا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے بعد سب سے بڑا کام اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے، تین دفعہ وزیراعظم بننے والوں نے کبھی اقوام متحدہ اور او ا?ئی سی میں اسلامو فوبیا کیخلاف بات نہیں کی، نواز شریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑلیتے، ان کا خدا پیسہ ہوتا ہے، امریکی صدر کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگیں کی۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سمیت کوئی بھی ہوآنکھوں میںآنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں، 2008 سے 2018 تک ملک میں 400 ڈرون حملے ہوئے جن میں ہمارے لوگ شہید ہوئے، لیکن کبھی آصف زرداری اور نواز شریف نے کبھی اس کے خلاف نہیں بولے، اگر میرے اربوں روپے آف شور اکاو¿نٹس میں ہوتے، چوری کے پیسے سے لندن میں محلات ہوتے، تو میں بھی امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھتا۔  

 وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو سب نے جیل جانا ہے، انہوں نے اپنی کامیابی کے بعد پہلا کام نیب اور کرپشن کیسز کو ختم کرنا ہے، اگلے چند روز فیصلہ کن دن ہیں کہ کیسا پاکستان بنے گا، سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن کپتان ایک گیند سے تین وکٹیں لے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنایا اور امریکا کے سامنے جھکادیا، انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں بھی دنیا میں ذلیل کیا، 100 گیڈروں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ جیت جائے گی لیکن 100 شیروں کی قوم جس کا سردار نواز شریف جیسا گیڈر ہو وہ ہار جائے گی، تین چوہوں کے کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاو¿ں گا، اسلام آباد میں سندھ ہاو¿س میں ہارس ٹریڈنگ کے لئے نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف مغرب میں ایک نفرت کی لہر چلی، انہوں نے دہشت گردی اور اسلام کو اکٹھا کیا، دہشت گردی کا کوئی دین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود انہوں نے اکٹھا کیا، ایسا تاثر دیا کہ اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہے، دوسرا وہ ہمارے پاک نبی کی شان میں گستاخی کرتے تھے اور جو بھی اس کے خلاف مظاہرہ کرے تو وہ آزادی رائے کے نام پر ہمیں برا بھلا کہتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے تین سال کوشش کی، او آئی سی کے اجلاس میں سب سے پہلے تین سال قبل میں نے اپنے سارے مسلمان ملکوں کو کہا کہ ہمیں مل کر ہر فورم پر اس کے خلاف بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اقوام متحدہ میں پہلی دفعہ کسی پاکستان کے سربراہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف بات کی اور مسلسل کوشش کرتا رہا، جب بھی کوئی نبی کی شان میں گستاخی کرتا تھا تو ہمارے نوجوان سڑکوں پر نکل آتے تھے توڑ پھوڑ کرتے تھے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز یہ فیصلہ ہوا، اقوام متحدہ کی قرارداد ہوئی، اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے پیش کی اور صبح سے سارے مسلمان دنیا سے مبارک مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا سب سے زیادہ نقصان جو مسلما مغربی ممالک میں تھے، ان کو ہوتا تھا، داڑھی والا نکلتا تھا تو اس کو برا بھلا کہتے تھے، مسلمان عورت حجاب کرتی تھی تو اس کو گالیاں نکالتے تھے اور آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان خوش ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ وز بھارت میں عدالت نے فیصلہ کیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو اسلاموفوبیا کہتے ہیں، کہ مسلمان لڑکیوں کو حجاب کرنے سے عدالت نے منع کردیا۔
 وزیر اعظم نے کہاکہ اسلام آباد کے سندھ ہاو¿س میں لوگ نوٹوں کے بیگ لے کر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں، سندھ کے عوام کا پیسا بوریاں بھر کر آیا ہے، سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے، دنیا کے سامنے بے شرمی سے ہمارے لوگوں کو خریدنے آئے ہیں، لوگوں کے ضمیر کی بولی لگائی جارہی ہے ،قوم پر لازم ہے کہ برائی کے خلاف کھڑی ہو، الیکشن کمیشن سے بھی پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے؟وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کرتے ہیں، ان سے سوال کرتاہوں کہ آپ 30 سال ہر حکومت میں شامل رہے، کیا کبھی کسی مغربی رہنما کے سامنے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی،جسے یہودی کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو آپ30 سے میں نہ کرسکے، یہ مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف نکالتے ہیں، کہتے ہیں کہ یہ یہودی لابی ہے، آج اقوام متحدہ نے تسلیم کیا کہ دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دور میں زراعت میں سب سے زیادہ پیسا آیا، گندم، مکئی اور چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی، ملک میں 50 سال بعد نئے ڈیم بن رہے ہیں، جس سے زراعت میں انقلاب آئے گا اور لوگوں کو پانی بھی ملے گا، ان چوروں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہوا تھا، پھر کورونا آگیا۔انہوں نے کہاکہ قوم اسلام آباد پہنچ کر دنیا کو بتائے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم دنیا کو بتائے کہ ہم نے چورں کے خلاف کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اتحادی جماعتوں کا رحجان اپوزیشن کی طرف، کل والے بیان پر قائم ہوں، پرویز الٰہی

 

مزیدخبریں