5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)مارچ کا مہینہ ملکی سیاست کیلئے گرم ترین مہینہ ہے۔اس گرمی کی شدت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہونیوالی تحریک عدم اعتماد نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔
متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔اتحادیوں نے اپنی اہمیت میں بھر پور اضافہ کر دیا ہے۔ان کی حکومتی ااور اپوزیشن حلقوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس حوالے سے صورتحال تا حال واضح نہیں۔مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی طرف سے حتمی اعلان کے بعدہی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو گی لیکن اس دوران سیاست میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازز شریف نے تجویز دی ہے کہ آئندہ 5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے جو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے معاشرے میں زہر گھولا صفا ئی میں کئی سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو موقع ملے تو قومی حکومت بنانی چاہئے،قومی حکومت میں پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو شامل کرنا چاہئے، قومی حکومت کو 5 سال عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہئے،عدم اعتماد کے بعد پارٹی کی سوچ ہے الیکشن میں جانا چاہئے ، سوچ ہے الیکشن کے بعد ضروری قانون سازی کی جائے ، عدم اعتماد ہماراحق ہے، ثابت کردیں ہم لوگوں کو پیسے دے رہے ہیں ، عدم اعتماد کیلئے ہمارے ارکان ووٹ دینے آئیں گے، ہمارے ارکان اپنی حفاظت کیلئے بندے ساتھ لائیں گے،ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ہم یہ نہ کریں تو اور کیا کریں۔
دریں اثنا ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تمام پھول کاٹ سکتے ہیں لیکن آپ بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جاچکی ہے جس پر ووٹنگ کا 28مارچ کو امکان ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید گرما گرمی دیکھی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی۔پرویز الہٰی