(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف یہ بات کرکے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں ،شہبازشریف کی نشست کو خالی قرار دیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں صدرن لیگ شہبازشریف نے تجویز دی ہے کہ آئندہ 5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے جو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالے۔
جس پر فواد چودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف کے خواب شیخ چلی کے خواب ہیں ،شہباز شریف یہ بات کرکے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں ،شہبازشریف کی نشست کو خالی قرار دیا جائے ۔وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ جو حلف لیتا ہے وہ آئین کے منافی بات نہیں کرسکتا،اس پر سپیکر قومی اسمبلی کو ایکشن لیناچاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: 5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے۔شہباز شریف