رمضان سے قبل سموسے اور مٹھائی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

Mar 16, 2022 | 18:59:PM
 سموسے ، قیمتوں ، اضافہ
کیپشن:  سموسے کی قیمتوں میں اضافہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)منی بجٹ کے اثرات سامنے آنا شروع،رمضان سے پہلے عوام پر ایک اور بوجھ ،تلی ہوئی اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد کردیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بیکری اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ تحسین نے کہا ہے کہ  بیکری اور سیویٹس میں استعمال ہونیوالے خام مال کی قیمت بھی ایک سال میں بڑھ گئی ہیں، سیلز ٹیکس عائد ہونے سے سموسے اور مٹھائی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔برانڈڈ بیکری کے  فی درجن سموسے کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ،فی درجن سموسے 300 روپے سے بڑھ کر 360 روپے فی درجن تک جاپہنچے ۔فی کلو مٹھائی بھی 850 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔  شیخ تحسین کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں تلی ہوئی اشیا پر 17فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا روزہ3 اپریل کوہونے کا امکان