سائیکل چلا ﺅ ۔آلودگی مکاﺅ۔۔اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

Mar 16, 2022 | 19:13:PM

 (ویب ڈیسک) دنیا کے 193 ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس کے تحت آلودگی اور موسمیاتی یا ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی تاہم رکن ممالک کے لئے جنرل اسمبلی سے منظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس قرارداد پر بھی عمل درآمد کرنا لازمی نہیں ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کو تجویز دی گئی کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو بھی شامل کیا جائے۔اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے اور بائیک کی سواری کے فروغ سے دیرپا ترقی اور گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج میں کمی کا عالمی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ترکمانستان نے اپنی پیش کردہ قرارداد کے ذریعے تجویز دی ہے کہ دنیا بھر میں جب بھی اور جہاں بھی عالمی، علاقائی اور ملکوں کی قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام مرتب کیے جائیں ان میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے۔شہباز شریف

مزیدخبریں