’کبھی خوشی کبھی غم‘ بھارتی شائقین کرکٹ آج کا دن نہ بھلا سکیں گے

Mar 16, 2022 | 19:32:PM

(ویب رپورٹ) بھارت میں کرکٹ شائقین کیلئے 16 مارچ بہت خاص دن ہے۔ آج سے 10 سال قبل، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹندولکر  نے میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی100 ویں سینچری بنا کر ریکارڈ قائم  کیا تھا، تاہم سچن ٹنڈولکر کی تاریخی اننگز کے باوجود بھارتی  ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس وجہ سے بھارتی شائقین کی ساری خوشی مانند پڑ گئی۔

بھارتی کے نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2012 میں سچن نے ایک میچ میں 114 رنز بنائے تھے۔ تاہم سچن کی تاریخی اننگز کے باوجود بھارتی  ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ٹنڈولکر کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں 51 اور ون ڈے کرکٹ میں 49 سنچریاں درج ہیں۔ لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سچن بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ ان کے بعد آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ  کا نمبر آتا ہے، جن کے نام 71 سنچریاں ہیں۔ تیسرے نمبر پر ویرات  کوہلی ہیں جنہوں نے 70 سنچریاں سکور کی ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹنڈولکر نے بنگلہ دیش کے خلاف 147 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ ناقدین نے ان کے رویے پر بھی سوال اٹھایا۔ یہاں تک کہا گیا کہ سچن نے صرف اپنی سنچری کے لئے اتنا سست کھیلے۔ اس میچ میں سچن کے علاوہ ویرات  کوہلی نے 66 اور سریش رینا نے 51 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی تھی۔ بھارت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز ہی بنا سکا۔ اس ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش نے تمیم اقبال 70، ظہور الاسلام 53، ناصر حسین 54، شکیب الحسن 49 اور مشفق الرحیم کے ناقابل شکست 46 رنز کی بدولت بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2019 تک یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آسانی سے ٹنڈولکر کا 100 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، تاہم کوہلیک  نومبر 2019 سے سنچری کے لئے ترس رہے ہیں۔ کوہلی کے نام ون ڈے کرکٹ میں 43 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 27 سنچریاں ہیں۔ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے اب سچن کا ریکارڈ توڑنا مشکل ہے۔ تاہم کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 50 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:  شاندار تحفہ،عالیہ بھٹ کی فلم’برہماستر ‘ کا فرسٹ لک ویڈیو ریلیز 

مزیدخبریں