یوکرین نے امریکی مدد سے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی۔ روس کا دعویٰ

Mar 16, 2022 | 22:22:PM
 یوکرین ۔ امریکی۔ مدد ۔ ایٹمی۔ ہتھیاروں۔ تیاری۔ روس۔ دعویٰ
کیپشن: روسی جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے امریکا کے ساتھ مل کر نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی ہے۔قبل ازیں روس نے یہ دعوی کیا تھا کہ یوکرین امریکی حمایت یافتہ ریسرچ لیبز میں حیاتیاتی ہتھیار بھی تیار کررہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے ان دعووں کی حمایت میں کوئی ثبوت یا وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ کس طرح ایک محصور ملک اچانک جوہری ہتھیار تیار کرنا شروع کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف کا کہنا تھاکہ یوکرین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تخلیق سے پوری دنیا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا اور یہ جوہری جنگ کا آغاز ہوگا، روس یوکرین کے بے قابو قوم پرستوں کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
پیٹروشیف نے گروزنی میں شمالی قفقاز میں روسی فیڈریشن کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ امریکی مشیر ہی ہیں جو کیف حکومت کی حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے پاس نیوکلئیر ہتھیار بنانے کے لیے قابلیت، ٹیکنالوجی، خام مال، ترسیل کے ذرائع سمیت سب کچھ ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔5سال کیلئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت تشکیل دی جائے۔شہباز شریف