فلم ’دی کشمیر فائلز‘مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا منصوبہ، بھارتی اداکارہ کا خاموش احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ )بھارت میں حال ہی میں نمائش ہونیوالی متنازع بالی ووڈ فلم’ دا کشمیر فائلز ‘ کےبارے میں سوشل میڈیا پر خوب شور مچ رہا ہے، ہندو شہری اس فلم کو دیکھ کر جذباتی ہورہے ہیں جبکہ بھارتی مسلمانوں کی نظر میں یہ فلم مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ ، ماڈل اور بگ باس کی ونر گوہر خان نے ایک خاموش احتجاجی ٹویٹ لکھا جس کے بعد فلم کے حامیوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ گوہر خان اپنے ٹویٹ میں اس میں فلم کا نام نہیں لکھا ہے تاہم نام ظاہر نہ کرنے کے بعد بھی 'دی کشمیر فائلز' کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر گوہر کی کلاس پوسٹ کرنا شروع کر دی۔گوہر خان سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں اور اکثر ٹویٹ کرکے ملک میں جاری مسائل پر اپنی رائے دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'اگر آپ کو پروپیگنڈہ نظر نہیں آتا تو آپ کی روح اندھی، بہری اور گونگی ہے۔ ' ٹویٹ پر کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے لیکن پروپیگنڈے کو دیکھتے ہوئے فلم 'دا کشمیر فائلز' کے حامی اسے فلم کے لئے ہی سوچ رہے ہیں۔
If u don’t see the propaganda , ur soul is blind , deaf and dumb !
— Gauahar Khan / MAYANKA (@GAUAHAR_KHAN) March 15, 2022
گوہر خان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'پہلے ہی بہت سے سیریل، فلمیں تاریخ پر بنتی ہیں، لیکن اگر اب بنتی ہیں تو پھر آپ کو پریشانی کیوں ہو رہی ہے؟ کیا آپ کو بھی اپنے آپ پر یقین ہے کہ آپ نے کوئی غلط کام کیا ہے جو آپ کو پریشانی کا باعث بن رہا تھا؟ ایک اور نے لکھا کہ 'اگر یہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کے حوالے سے ہے جسے آپ پروپیگنڈے کے طور پر دیکھتے ہیں تو میں آپ کو ان فالو کر رہا ہوں۔ ایک اور نے لکھاکہ 'آپ کو اس ٹویٹ سے نفرت ہونے والی ہے، میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے جو لکھا ہے اسے لکھنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔ آپ ہمیشہ سے ایک بہادر خاتون رہی ہیں - خدا آپ کو سلامت رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 7اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ، ویڈیو دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے