روٹی نہ ملی موت مل گئی، روسی بمباری سے 10 یوکرینی شہری ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی یوکرین کے شہر چرنیو پر بمباری سے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے باہر قطار میں کھڑے 10 معصوم شہری ہلاک ہو گئے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق چرنیو شہر میں بمباری کے وقت مقامی لوگ روٹی خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے جب روسی طیاروں نے بمباری کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر بڑی تعداد میں مرنے والے لوگوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، جبکہ کچھ لوگ زخمی افراد کو گاڑی میں ڈال کر ہسپتال میں طبی امداد کیلئے لے جارہے ہیں۔
روس کا یوکرین کے شہر چرنیو پر بمباری
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 16, 2022
ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر قطار میں کھڑے دس معصوم شہری جاں بحق
یہ لوگ روٹی خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے جب روسی طیاروں نے بمباری کی#UkraineWar #UkraineUnderAttaсk pic.twitter.com/PQuT9Cb7PX
یہ بھی پڑھیں:فلم ’دی کشمیر فائلز‘مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا منصوبہ، بھارتی اداکارہ کا خاموش احتجاج