(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی یوکرین کے شہر چرنیو پر بمباری سے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے باہر قطار میں کھڑے 10 معصوم شہری ہلاک ہو گئے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق چرنیو شہر میں بمباری کے وقت مقامی لوگ روٹی خریدنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے جب روسی طیاروں نے بمباری کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر بڑی تعداد میں مرنے والے لوگوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں، جبکہ کچھ لوگ زخمی افراد کو گاڑی میں ڈال کر ہسپتال میں طبی امداد کیلئے لے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’دی کشمیر فائلز‘مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا منصوبہ، بھارتی اداکارہ کا خاموش احتجاج