(اشرف خان )انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 65پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 282.85 روپے سے بڑھ کر 282.90روپےپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ،جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوگیا ۔تھوڑی دیر بعد 65 پیسے تک مہنگا ہوگیا ، پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر 65 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے۔مزید تبدیلی کا امکان ہے۔
بدھ کے روز کاروبار شروع ہوا تو ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 282.29 روپے سے بڑھ کر 283 روپے پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 282 روپےتک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔