(عثمان ارشد،مائیدہ وحید) شہر لاہور میں ملے جلے موسم کی رت ۔ شہر بھر میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ جبکہ شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کاامکان 30سے40فیصدہے۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19،کم سےکم17سینٹی ڈگری گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور 8 نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں یوایس قونصلیٹ302، گرین آئی وی وائے240ریکارڈ، لاہورامریکن سکول 198جبکہ فداحسین ہاؤس میں شرح176ریکارڈ، پولوگراؤنڈکےاطراف میں آلودگی کی شرح173ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد کےکچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شام میں کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: شوبز شخصیات:عمران خان کی گرفتاری پرغصے کا اظہار
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں آلودگی برقرار ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی کراچی 11 ویں نمبر پر ہے