وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہنگامی دورے، سست روی کےشکار ترقیاتی منصوبوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ترقیاتی منصوبوں پر ہنگامی دورے کے اثرات سامنے آنے لگے، ایل ڈی اے کو سست روی کے شکار منصوبوں کی تکمیل کا خیال آہی گیا۔
لاہور برج توسیع منصوبہ اور سمن آباد منصوبے کیلئے بقیہ فنڈز مانگ لیے گئے، دونوں منصوبوں کیلئے ایک ارب 90 کروڑ کے منظورہ شدہ فنڈز مانگے گئے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو مراسلہ لکھ دیا۔
گلاب دیوی، لاہور برج توسیعی منصوبے کے بقیہ 51 کروڑ 79 لاکھ کے فنڈز مانگے گئے، سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کیلئے 1 ارب 38 کروڑ 36 لاکھ کے بقیہ فنڈز مانگے گئے۔ منصوبوں پر منظور شدہ فنڈز کو روک لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے برہمی دکھائی تو بیوروکریسی نے اصل حقیقت بتا دی، دونوں منصوبے کمزور ٹھیکیداروں اور مس مینجمنٹ کا شکار ہوئے، استدعا کی گئی کہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے فنڈ شارٹ ہیں جاری کئے جائیں۔
مراسلے کے مطابق لاہور برج منصوبہ ریلوے این او سی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، سمن آباد منصوبے میں لینڈ ایکوزیشن کے پراسیس کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں۔