ڈالر ز کی قلت، آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں

Mar 16, 2023 | 13:16:PM

(ویب ڈیسک)ڈالرز کی قلت اورمہنگا ئی  سے ملکی معاملات بھی ڈسٹرب ہونے لگے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں۔


سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق  سی پیک کےتحت لگے چینی  انڈیپینڈنٹ  پاور  پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں : ایران سے گوادر ،نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز

 ذرائع سی پی پی اے  کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔

ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ عدم  ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی  پیز کی مشکلات  سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔

مزیدخبریں