غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، سلیم ملک

Mar 16, 2023 | 18:47:PM
پی ایس ایل ہنگامہ
کیپشن: پی ایس ایل ہنگامہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق کرکٹر محمدآصف  کا کہنا تھا کہ آج کسی کی بھی جانب سے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8  کا ایلیمنیٹر ون آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان اور سابق کپتان بابراعظم آمنے سامنے ہوں گے۔

’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ  آج کسی کی بھی جانب سے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ چیز کرنے والے کو فائدہ ہوگا۔ 

محمد ہوسف کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں اچھا آغاز ملنا بہت ضروری ہے۔ پشاور کے آپنرز سیم ایوب، بابر اعظم اور حارث بہت اچھا کھیل رہے جبکہ  اسلام آباد یونائیٹڈ کےالیکس ہیلز آوٹ آف فارم نظر آرہا ہے۔اگر آج کا میچ جیتنا ہے تو آپنرز  کو ٹیم کو پاور پلے میں اچھا سکور کرنا ہوگا، اس سے ٹیم کا مومنٹم بنتا ہے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ اپنی کمزوری کا فائدہ نہیں اٹھانے دینا، پچھلے میچ میں ملتان نے لاہور کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا،پشاور کی بالنگ کمزور ہے، آج بالنگ اچھی کرنی پڑے گی ورنہ اسلام آباد کا بیٹنگ لائن اپ پشاور کو نہیں چھوڑے گا۔