آرمی چیف سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بحرین کے کمانڈر آف نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر پر زور دیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف نے بحرین کے ساتھ ملٹری تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین سے مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے، خطے میں امن و استحکام کو فروغ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: روزے میں دن بھر متحرک رہنے کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟
دوسری جانب کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کیا۔